فی تولہ سونے کی قیمت200 روپے بڑھ کر 106600 روپے ہوگئی
فی تولہ سونے کی قیمت200 روپے بڑھ کر 106600 روپے ہوگئی

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: مقامی اور غیرملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1910ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96022 روپے ہوگئی۔
تاہم اس کے برعکس تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1200 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1028 روپے 80 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔