چیئرمین فیصل جاوید خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کا اجلاس ہوا، جس میں پیمرا کی جانب سے نواز شریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق بحث کی گئی، اجلاس کے دوران سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پیمرا کو بلاکر پوچھا جائے کہ نواز شریف کی تقریر دکھانے پر کیوں پابندی لگائی گئی۔
قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین فیصل جاوید نے کہا کہ پیمرا کو کمیٹی میں بلا کر متن کے تناظر میں بات ہوگی کہ پابندی کیوں لگائی گئی۔
سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نےفیصلہ کیاہے نوازشریف واپس نہ آئیں، لندن میں ہی رہیں، نوازشریف کو پاکستان میں انصاف ملا نہ ملنے کی کوئی توقع ہے۔
پرویز رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کےنام پر جس جج نے دباؤ کے تحت فیصلہ کیا اس کو ہائیکورٹ نے گھر بھیجا، انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلے کی پھر توثیق کردی گئی ہے کہ نواز شریف لندن میں رہیں اور علاج کرائیں۔