سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہيں کہ حکومت کیخلاف تحريک کا آغاز ہوچکا ہے، سب اپوزيشن جماتيں متحد ہيں، تاريخ کی بدترين حکومت برسر اقتدار ہے، عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کلرسیداں میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تاریخ کی بدترین حکومت برسر اقتدار ہے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا، پارلیمنٹ میں مسائل حل نہ ہونے پر سڑک پر نکلنے کا فیصلہ کیا، پہلا جلسہ کوئٹہ، دوسرا صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز ہوچکا، سب اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، اس مشکل وقت میں عوام کو باہر نکلنا ہوگا، ن لیگ کے قائد نواز شریف کا بیانہ ملک بچانے کیلئے ہے۔
الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos