عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو
عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو

این ایف سی سے جائز حصہ چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ کامطالبہ

وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہيں کہ وفاق نے کراچی کو کون سا پيکیج ديا ہے؟، وزيراعظم عمران خان سندھ کے سيلاب زدہ علاقوں کا ايک چکر ہی لگاليتے، ہميں اين ايف سی سے جائز حصہ چاہئے، ہمارا حصہ مل جائے تو کام ہم خود کرواليں گے۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے کراچی کو کون سا پیکیج دیا ہے؟، وزیراعظم عمران خان سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا ایک چکر ہی لگالیتے، سیلاب سے متاثرہ 70 فیصد علاقوں سے پانی نکال چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جاری منصوبوں میں چند مزید پروجیکٹ شامل کئے گئے، ہمیں اپنا جائز حصہ مل جائے تو کام ہم خود کروالیں گے، پیپلزپارٹی کا کام نفرتیں پھیلانا نہیں، بی بی کی شہادت کے بعد ہم نے مفاہمت کی بات کی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہم پر الزام لگانے والے اپنے گريبانوں ميں جھانکيں، بانی ايم کيو ايم کے ساتھيوں کے ساتھ پی ٹی آئی بیٹھی ہے۔ مراد علی شاہ نے وفاق سے کہا کہ ٹيکس جمع نہيں کرسکتے تو يہ ذمہ داری بھی صوبوں کو دے ديں۔