امن وامان خراب کرنے کے تمام کارڈز فیل ہوچکے ہیں، نورالحق قادری
امن وامان خراب کرنے کے تمام کارڈز فیل ہوچکے ہیں، نورالحق قادری

صحابہ اور اہلبیتؓ کی حرمت سے متعلق قانونی مسودہ تیار کرلیا، وزیر مذہبی امور

کراچی: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ انبیائے کرامؑ، صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ کی حرمت کے حوالے سے قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے اس پر علما سے مشاورت جاری ہے جسے جلد دونوں ایوانوں سے منظور کروا لیا جائے گا۔
مقامی ہوٹل میں مجلس صوت الاسلام پاکستان کے تحت منعقدہ ’’عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ مذہبی شخصیات کی توہین کے حوالے سے کچھ تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ کچھ کے حوالے سے جاری ہے، سوشل میڈیا کا فتنہ آگ پھیلاتا ہے، امن وامان خراب کرنے کے لیے تمام کارڈز فیل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ کیا قائد اعظم اور لیاقت علی خان سے کسی نے ان کا مسلک نہیں پوچھا بلکہ سب نے مل کرپاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان میں گستاخی کرنے والا قومی مجرم ہے، ہم جلد اس کو عوام کے سامنے لائیں گے اور میں کہوں گا کہ بیڑیاں ڈال کر لایا جائے۔
نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ کہ پیغام پاکستان کی دستاویزات تمام مسالک کے ہزاروں علما نے ملکر تیار کی ہیں جس میں تمام قوانین موجود ہیں ضابط اخلاق میں تبدیلی کی ضرورت پڑی تو کی جائےگی، ادروں کی رپورٹ تھی کہ فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، اس کی روک تھام کے لئے تمام مسالک کے علمائے کرام سے رابطے میں ہیں، مختلف مسالک کے درمیان بعض معاملات پر اختلاف ہیں، دونوں طرف برداشت ہے جسے مزید بڑھانا ہوگا۔