کاروبار میں محدود تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کے 15ارب 10کروڑ 44لاکھ 53ہزار 773روپے ڈوب گئے
کاروبار میں محدود تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کے 15ارب 10کروڑ 44لاکھ 53ہزار 773روپے ڈوب گئے

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 606 پوائنٹس کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔ انڈیکس 606 پوائنٹس کم ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک کا ہنڈریڈ انڈیکس آج 606 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 70 پر بند ہو اہے۔
کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 942 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی کم ترین سطح آج 39 ہزار 902 رہی۔
حصص بازار میں آج 34 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 110 ارب روپے کم ہوکر 7538 ارب روپے ہوگئی ہے۔