صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113000 روپے ہو گئی ہے
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113000 روپے ہو گئی ہے

پاکستان میں سونا 200 روپے تولہ سستا

کراچی: سونے کی بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 1900ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کی کمی ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر95850روپے ہوگئی۔
تاہم اسکے برعکس تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1200روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1028روپے 80پیسے پر مستحکم رہی ہے۔