پولیس اہلکار راجہ اکرام،کانسٹیبل امان اللہ اور ایس ایچ او رانا حسیب کے خلاف انکوائری ہوگی، ایس ایس پی
پولیس اہلکار راجہ اکرام،کانسٹیبل امان اللہ اور ایس ایچ او رانا حسیب کے خلاف انکوائری ہوگی، ایس ایس پی

نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں سے لڑائی،پولیس اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع

کراچی : ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کی پولیس اہلکاروں سے لڑائی کے معاملے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کورنگی فیصل چاچڑ نے پولیس اہکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایس پی لانڈھی 3 دن میں انکوائری کرکے رپورٹ دیں گے۔
فیصل چاچڑ کے مطابق پولیس اہلکار راجہ اکرام،کانسٹیبل امان اللہ اور ایس ایچ او رانا حسیب کے خلاف انکوائری ہوگی، جھگڑے کی جگہ کی سی سی ٹی وی وڈیوز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
فیصل چاچڑ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں اہلکار ذمہ دار قرار پائے تو محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نہال ہاشمی کے بیٹوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے نہال ہاشمی اور ان کے دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا تھا جنہیں اب ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔