وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر بڑا دلچسپ تبصرہ کیا ہے جبکہ یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو فوج اور عدلیہ سے کیا مسئلہ ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے ن لیگ اور بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا تھا کہ اپنے جلسے میرج ہالز میں کرلیا کریں، ان کی حاضری اتنی ہی ہے، اپوزيشن کی تحریک کا ماڈل بڑا دلچسپ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کرپشن کا گرینڈ الائنس بنا ہے، اس کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کے پاس ہے، سراج الحق کے گھر کی چھت ٹپکتی ہے اور مولانا فضل الرحمٰن کے پاس اربوں روپے ہيں، کیا وجہ ہے کہ فضل الرحمٰن کے پاس اربوں روپے ہیں اور سراج الحق کے پاس پیسا نہیں ہے، سراج الحق ہمارے ناقد ہیں لیکن جو بات ٹھیک ہے وہ ٹھیک ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو شدت پسند گروہ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، پیپلز پارٹی کا عام کارکن برا منارہا ہوگا کہ ان کی جماعت فضل الرحمٰن کی قیادت میں آگے چلے گی۔