مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع
مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع

پی ڈی ایم‘پہلاجلسہ16اکتوبرگوجرانوالہ، دوسرا کراچی میں 18 اکتوبرکو ہوگا

احسن اقبال کی زیر صدارت پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم کا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا۔
میاں افتخار حسین کو پی ڈی ایم اے کا سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔
پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں اپوزیشن تحریک کے حوالے سے شیڈول مرتب کیا گیا۔ اجلاس میں اپوزیشن رہنمائوں پر مقدمات کی بھرپور مذمت کی گئی۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ کراچی میں 18 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔
احسن اقبال کا کہناتھا کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ اب  25 اکتوبرکو منعقد کیا جائے گا۔
سیکریٹری جنرل پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ22 کو پشاورمیں پی ڈی ایم جلسہ کرے گی جبکہ ملتان میں جلسہ 30 نومبر کو ہوگا۔
احسن اقبال نے بتایا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ ہوگا۔
اجلاس کے بعد شاہد خاقان عباسی، پرویز اشرف اور عبدالغفور حیدری نے بھی میڈیا سے بات چیت کی۔