لیگی قیادت کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا لیکن اس مقدمے کا ملزم خود ریکارڈ یافتہ نکلا اوراس کا کریمینل ریکارڈ سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بغاوت کےمقدمےکامدعی بدررشید خود ریکارڈ یافتہ ہے جس کا کریمینل ریکارڈ سامنے آگیا ہے لیکن اب وہ خود غائب ہوچکا ہے ، بدررشیدپراقدام قتل،اسلحہ اورکارسرکارمیں مداخلت کےمقدمات درج ہیں، اقدام قتل کےدومقدمات تھانہ شاہدرہ ، ناجائزاسلحےکامقدمہ تھانہ شرقپور اور کارسرکارمیں مداخلت،پولیس سے دست درازی کامقدمہ پرانی انارکلی میں درج ہے۔
پولیس کے مطابق بدررشید یوسی چیئرمین کاالیکشن بھی لڑچکا ہے لیکن شکست ہوئی ، بدررشیدکچھ مقدمات میں گرفتاربھی ہوا لیکن پھر رہا ہوگیا۔
یادرہے کہ لاہورکے تھانہ شاہدرہ میں شہری بدر رشید کی مدعیت میں نواز شریف اوردیگرکیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 120، 120 بی، 121، 121 اے، 123 اے، 124 اے، 153 اے اور 505 اور برقی جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 کی شق 10 تحت مقدمہ درج کیا گیا۔