ہماری تحریک کی انتہا ہمارے استعفے ہوں گے۔خواجہ آصف

ہمارے استعفوں کے بعد سینیٹ کے انتخابات نہیں ہوسکیں گے۔

               
October 8, 2020 · اہم خبریں, قومی
خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تاحال دائر نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو

خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تاحال دائر نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو

رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر مریم نواز کو قیادت کی ذمہ داریاں سونپتے ہیں تو یہ مناسب اقدام ہوگا،استعفوں کا آپشن مارچ سے قبل استعمال کرلیں گے ہماری تحریک کی انتہا ہمارے استعفے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمارا قائد ہے کراچی تا گلگت پوری نون لیگ اپنے قائد کے بیانئے کے ساتھ کھڑی ہے۔