عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔فائل فوٹو
عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔فائل فوٹو

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہوگئے 

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدرآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہوگئے۔

نیب کی چار رکنی ٹیم نے کیپٹن صفدر سے پوچھ گچھ کی۔ کیپٹن صفدر اپنے مقررہ وقت سے پہلے نیب آفس پہنچے۔ ایک گھنٹہ میں اپنا بیان قلمبند کرانے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر نیب آفس سے باہر نکلے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ،انہیں ایک سوال نامہ دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدرنے اگر سوالات کے جوابات نہ دیے تو10روزبعد انہیں گرفتارکرلیا جائے گا۔

پیشی سے قبل کیپٹن صفدرکا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے مجھ پرقاتلانہ حملہ کروایا، وہ اپنا دامن بچائیں۔

کیپٹن (ر) صفدرنے کہا کہ نیب مجھے گرفتارکرلے، گاڑی میں سامان بھی ساتھ لایا ہوں۔ ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں،اگر ووٹ کوعزت نہ ملی تواگلے 70سال تک بھی غلام رہیں گے، نیب کے پاس گرفتاری کا صرف ایک ہی فارمولا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ باربارنیب کواثاثہ جات سے متعلق تفصیلات دی ہے مگرپھربھی مجھے بلا لیتے ہیں۔ اگرباچا خان کا مزار پشاورمیں ہوتا توآج چادرچڑھاتا، باچا خان نے درست فرمایا تھا کہ ہم آزاد نہیں۔