عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، ذرائع
عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، ذرائع

نوجوانوں کے کاروبار کیلئے 100 ارب مختص کر دیئے: عثمان ڈار

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کی فراہمی کیلئے 100 ارب روپے مختص کیئے ہیں۔
یہ بات اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق ہونے والے جائزہ اجلاس میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 4لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، درخواستوں کی بر وقت جانچ کر کے قرضوں کی فراہمی جاری ہے۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت پڑھے لکھے نوجوان بینکوں کو درخواستیں دے رہے ہیں، ملک بھر کے 21 بینک اسکیم میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے پروگرام کی شفافیت اور طریقہ کار پر اظہارِ اطمینان کیا۔
اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرِ صدارت اسٹیرنگ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار کے علاوہ مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، گورنراسٹیٹ بینک، ملک بھر کے بینکوں کے صدر اور سربراہان نے بھی شرکت کی۔