وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کرنےکا فیصلہ
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کرنےکا فیصلہ

کورونا کے پھیلائو کی صورت میں ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈائون پر غور

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں دوبارہ اضافے کی صورت میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈائوں پالیسی پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ایس سی او سی حکام نے کورونا کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں اسکو لز اور کالج کھلنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اورحفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 14 لاکھ 64 ہزار 598 ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا سے اب تک 2 ہزار 549 تک اموات ہوئیں۔ صوبے روزانہ ٹیسٹ کی گنجائش 20 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔