پولیس کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے انعامی رقم کی تجویز کا خط محکمہ داخلہ کو ارسال کردیا
پولیس کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے انعامی رقم کی تجویز کا خط محکمہ داخلہ کو ارسال کردیا

مولانا عادل کے اہلخانہ کا واقعے کا مقدمہ درج کرانے سے انکار

کراچی: گزشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے مولانا ڈاکٹر عادل خان کے اہل خانہ نے واقعے کا مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے فیصلہ مولانا عادل کے رفقاء سے مشورے کے بعد کیا، اہل خانہ کے انکار کے بعد اب اس واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائیگا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی جائیں گی، مقدمے کے اندارج کے بعد تفتیش سی ٹی ڈی کے سپرد کی جائیگی۔

خیال رہے کہ معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل کو 10 اکتوبر کو شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ڈاکٹر عادل کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔