اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو تحریری طور پر بھی محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو تحریری طور پر محفوظ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا فیصلے سے منحرف ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریری طور پر محفوظ فیصلوں کی موجودگی میں کسی بھی جماعت کے لیے انحراف اس قدر آسان نہ ہو گا۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کا پہلا باضابطہ سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہو گا۔
ذرائع کے مطابق تحریری فیصلوں کی کاپیاں تمام جماعتوں کے پاس ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کی جانے والی گفتگو بھی تحریری طور پر محفوظ کی جائے گی۔