مرکزی ملزم کے خاندان کی خواتین سمیت 7 افراد ایک ماہ سے زیر حراست اور ان کے موبائل فونز بھی پولیس کے قبضے میں تھے
مرکزی ملزم کے خاندان کی خواتین سمیت 7 افراد ایک ماہ سے زیر حراست اور ان کے موبائل فونز بھی پولیس کے قبضے میں تھے

لاہورہائیکورٹ نے عابد کی گرفتاری پرانعام کا نوٹس لے لیا

لاہورہائیکورٹ نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پرانعام کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ عابد ملہی ان سے پکڑا نہیں جاتا ،پولیس افسران اپنی ذمے داریاں بھی انعام کے لالچ میں ادا کر یں گے؟۔

عدالت نے کہاکہ وزیراعلیٰ ملزم کی گرفتاری پر 50لاکھ انعام کااعلان کرتے ہیں،کیا پولیس کا کام ملزمان کو پکڑنا نہیں؟، چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ پولیس ملزمان کو نہیں پکڑے گی تو کیاکرےگی؟،یہ پنجاب حکومت نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

واضح رہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے ملزم کی گرفتاری کے حوالے چہ میگوئیاں جاری ہیں، پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے خود ملزم کو گرفتارکیا ہے جبکہ دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے والد نے کہاہے کہ ایک روز قبل بیٹے سے فون کال پربات ہوئی، اسے گرفتاری دینے پر قائل کیا تو وہ مان گیا، ان کے کہنے پر ہی عابد نے گھرآکر خود کو پولیس کے حوالے کیا۔