ریسکیو کی گاڑیاں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔فائل فوٹو
ریسکیو کی گاڑیاں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔فائل فوٹو

کوئٹہ میں دستی بم دھماکے میں7افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر مزدور زیر تعمیر پل پرکام کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد ان پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 5 مزدوروں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ تاحال کسی نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

دوسری جانب ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان میں لیویزکی کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان میں کارروائی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا دیا گیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں گولہ بارود اور دھماکہ خیزمواد برآمد ہوا۔

لیویز حکام کے  مطابق کارروائی میں 140 مارٹرگولے، 354 اے جی ایس گرنیڈ، 3 آئی ای ڈی، 7 اے ٹیم ایم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، جو ممکنہ طور پر تخریب کاری کی کارروائی میں استعمال ہونا تھا۔