عمران خان کو سندھ چاہیے نہ سندھ کے عوام، اُنہیں صرف سندھ کے جزیرے، گیس اور کوئلہ چاہیے، سیاست کو سیاستدان پر چھوڑنا چاہیے، پی پی چیئرمین
عمران خان کو سندھ چاہیے نہ سندھ کے عوام، اُنہیں صرف سندھ کے جزیرے، گیس اور کوئلہ چاہیے، سیاست کو سیاستدان پر چھوڑنا چاہیے، پی پی چیئرمین

مہنگائی،بحرانوں کی تبدیلی آئی،سلیکٹڈ نے معیشت تباہ کردی، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پہلا موقع ہے کہ گوجرانوالہ کے عوام سے مخاطب ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ تبدیلی کا نعرہ لگاتے تھے بتائیں کون سی تبدیلی آئی۔
تبدیلی یہ آئی ہے کہ معیشت ڈوب رہی ہے۔ معیشت کی ایسی حالت تو ہم نے سقوط ڈھاکہ کے وقت بھی نہیں دیکھی تھی۔ تبدیلی یہ ہے کہ پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہے۔ تبدیلی یہ ہے کہ آج ملک میں تاریخی مہنگائی ہے۔
بلاول نے کہا کہ مریم نواز کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پی ڈی ایم جلسے کی میزبانی کی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے بیروزگاری بڑھ رہی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کاکہناتھا کہ گوجرانوالہ والوں میرا ایک ہی سوال ہے کہ دو سال ہوگئے کون سی تبدیلی پسند آئی۔ انڈے 200روپے درجن آلو 100 روپے کلو ہے، ٹماٹر 200 روپے اور پیاز 80 روپے کلو ہے۔ بجلی کا بحران، گیس کا بحران، چینی کا بحران ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ ماضی کے حکمرانوں کا قصور ہے۔یہ ہے عمران اور ان کے سلیکٹرز کی تبدیلی یہ کیسی تبدیلی ہے بحران ہی بحران ہے۔ پہلی بار معیشت نیگیٹومیں جارہی ہے۔
بلاول نے کہا کہ وہ مزدور جو گھر بناتا ہے اسے چھت میسر نہیں۔ وہ کسان جو گندم اگاتا ہے اسے روٹی میسر نہیں۔ محنت کش کے چولہے بند تاجروں کے کاروبار بند پڑے ہیں۔
پی پی چیئرمین کا کہناتھا کہ اورعمران کا حل کیا ہے کہ مہنگائی ہے تو ٹائیگر فورس، لوکسٹ ہے تو ٹائیگر فورس کووڈ ہے تو ٹائیگر فورس۔ کیا یہ ہوتا مہنگائی کا حل۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے بزرگوں کی پینش میں پچاس اور تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا۔ ہمارے کسانوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ وعدہ کیا تھا کہ کرپشن ختم کروں گا اور کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔ وعدہ کیا تھا کہ لاکھوں کو گھر دوں گا، کسی کو گھر نہیں ملا۔ ان کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ کے الیکٹرک اور عمران خان کا فرنٹ مین پکڑا گیا۔ عمران خان ایف آئی سے کہتا ہے کہ میرے دوست کو کلین چٹ دو۔ بی آر ٹی کا منصوبہ سب سے مہنگا منصوبہ لیکن کوئی نوٹس نہیں لیتا۔پی ٹی آئی کرپشن کے نام پر صرف اور صرف سیاسی انتقام لیتی ہے۔ دوسال میں اس نے تاریخی قرضہ اٹھا لیا۔انہوں نے کشمیر پر سودا کرلیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ جب پنجاب کا فنکار بیمار پڑتا ہے تو سندھ میں مفت علاج کراتا ہے۔ میں نے سندھ میں مفت علاج کا جال بچھا دیا۔ افسوس ہوتا ہے کہ پنجاب میں وسیم اکرم پلس حکومت ہے لیکن پنجاب کو مائنس کردیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاکہ یہ کس قسم کا مذاق ہے کہ زرداری پر الزام لگے تو جیل نواز شریف اور فریال تالپر پر الزام لگے تو جیل عمران اور علیمہ باجی پر الزام لگے تو ان سے کوئی نہیں پوچھتا۔ اکبر ایس بابر کہتا ہے کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ بھارت سے ہوئی لیکن کوئی سننے والا نہیں۔
مودی نے الیکشن جیتنے کے بعد تاریخی حملہ کیا۔ ایک سال بعد پانچ اگست کو رام مندر کی بنیاد رکھ کر مسلمانوں کو تکلیف دی ہے۔ انہوں نے کشمیر پر سودا کرلیا ہے۔ کان کھول کر سن لو عمران خان کشمیر پر سودا نامنظور۔
کشمیر پر عمران مگرمچھ کے آنسو روتے رہے لیکن کچھ نہیں کیا۔ عمران خان نے کلبھوشن کو این آر او دے دیا۔