پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کی میزبانی پر مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
فضل الرحمٰن نے کہاکہ یہ پہلوانوں کا شہر ہے پہلوان اب اکھاڑے میں اتر چکے ہیں۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اب عوام کا سیلاب کراچی، کوئٹہ، لاہور، ملتان اور پشاور میں آئے گا۔ اب جمہوریت کی صبؓح طلوع ہونے والی ہے۔جعلی حکمران اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انشا اللہ یہ حکمران آنے والا دسمبر نہیں دیکھیں گے۔
فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ لوگ پارلیمنٹ میں اکثریت کے دعویدار ہیں۔ اگر یہ سلیکٹڈ ہیں تو کوئی سلیکٹر بھی تو ہے، جعلی حکمران کو تخت پر بٹھایا ہے اس کا ذمےدار کون ہوگا۔ سلیکٹڈ کی کارکردگی پر سلیکٹرز شرمندہ ہیں یا اب بھی اس کے ساتھ ہیں۔ آپ نے چوراہے پر جمہوریت کو ذبح کیا ہے۔
حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانےکی بات کی ہے کیا ہم نے 1949 میں جو نقشہ پیش کیاتھا اس میں جی بی کو صوبہ ظاہر نہیں کیا تھا۔
فضل الرحمٰن نے کہا کہ آپ نے ایف اے ٹی ایف کے دبائو پر بجٹ تیار کیا۔ آپ کے دو سال کا بجٹ آئی ایم ایف نے تیار کیا۔