پی ڈی ایم کے پہلے پاور شو سے حکومتی بے چینی بڑھ گئی

جلسے میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں عوام کا باہر آنا حکومت پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے

               
October 17, 2020 · اہم خبریں, قومی
پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر تبدیلیاں ضروری ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی، سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کامیاب ہوں گے، وزیراعظم

پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر تبدیلیاں ضروری ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی، سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کامیاب ہوں گے، وزیراعظم

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں گوجرانوالہ میں پہلے سیاسی پاور شو نے پی ٹی آئی حکومت کو چاروں شانے چت کر دیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں گوجرانوالہ میں پہلے سیاسی پاور شو نے حکومتی ہھتکنڈوں اور حربوں کے باوجود میدان مارتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو نہ صرف چاروں شانے چت کر دیا بلکہ حکومت مخالف مہم کی آئندہ ٹون بھی سیٹ کر دی۔
لاہور، گوجرانوالہ سمیت مختلف اضلاع میں سینکڑوں کنٹینرز، خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر راستے بند کرنے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں کا حکومت مخالف بیانیے کی ترویج کے لئے باہر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام حکومت کی پہلی دو سالہ کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں۔