مین حب ریور روڈ سعید آباد پر دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مدعی عدنان تاج ولد تاج حمید سے اسلحہ کے زور پر 10 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کی۔علاقہ گشت پر موجود پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب کیا جس پر ملزمان رقم چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
تمام رقم با حفاظت مدعی عدنان تاج کے حوالے کی گئی جو کہ حب چوکی بلوچستان کا رہائشی ہے اور ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہے۔ جس پر مدعی نے خوشی کا اظہار کیا اور بروقت موقع پر پہنچ کر اسکی جان اور مال کی حفاظت کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
موٹرسائیکل سوار2 ملزمان نے اسلحے کے زور پر عدنان سے رقم چھیننے کی کوشش کی، گشت پر مامور اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے تو ملزمان فرار ہوگئے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos