قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔فائل فوٹو
قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔فائل فوٹو

ہم پرانے غدار ہیں۔اختر مینگل

بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ ہمیں1947سے غدار قراردیا جاچکاہے،ہم پرانے غدار ہیں،بار بار آئین توڑنے والوں کو محب وطن قراردیاجاتاہے۔

کراچی میں پی ڈی ایم  کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہم تو 70سال سے غدار ہیں تو ہمیں اپنی وفاداری کا یقین ہوتا ہے،انہوں نے فاطمہ جناح کو بھی غدار قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حقوق کی جدوجہدکرنے والوں پر غداری کے ہی الزام لگتے ہیں۔ یہاں وہی محب وطن ہیں وہی ہیں جو مارشل لا لگاتے رہے ہیں، یا بوٹ چاٹ کر حکومت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا خطاب کے دوران سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ملک بناتے وقت ہم سے جمہوری ملک کا وعدہ نہیں کیا گیا تھا؟ہمارے ساتھ عدلیہ کی آزادی، پارلیمنٹ کی بالا دستی، میڈیا کی آزادی کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن یہ کیا جمہوریت ہے ایک منتخب وزیراعظم کو پھانسی دے دی گئی۔ ایک وزیراعظم کو ہٹا کر جلا وطن کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے بچوں کے تحفظ کی بھیک مانگ رہے ہیں،جن لوگوں نے باہرسے ڈالرکردوسروں کی جنگ میں خود کو دھکیل کر معصوم لوگوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے، ان لوگوں کو حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب سندھ اور بلوچستان کے جزیروں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔بلوچستان کے وسائل اور جزیروں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوادرکے لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں، عمران خان کی تقریرکا جواب کراچی جلسے میں مل گیا،سانحہ کارسز کے شہدا کو سلام یش کرتا ہوں۔