حکومت ڈھائی سال اپوزیشن کامذاق اڑاتی رہی۔فائل فوٹو
حکومت ڈھائی سال اپوزیشن کامذاق اڑاتی رہی۔فائل فوٹو

کوئٹہ کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔افتخار حسین

جلسے سے خطاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افتخار حسین نے کہا کہ پی ڈی ایم کا احتجاجی جلسہ پرامن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جو قراردادیں پیش کر رہے ہیں میڈیا سے گزارش کروں گا کہ آپ اس کو رپورٹ کریں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افتخار حسین نے پی ڈی ایم جلسے سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جلسہ موجودہ حکومت کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔امن و امان کی مخدوش صورتحال کو دیکھتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے ملک اور بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں اے این پی کے اغوا ہونے والے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے سندھ اور بلوچستان کے جزیرے کا اختیار وفاق سے دوبارہ صوبائی حکومتوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

میاں افتخار حسین نے عوام کو انصاف فراہم کرنے کا عہد کرنے اوراٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے پر پی ڈی ایم کے اتفاق کا اظہارکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انتقامی احتساب کو ختم کیا جائے اسے غیر جانبدار ہونا چاہیے۔انھوں نے صدر، وزیراعظم کے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔