جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے دل دکھائے گئے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ فرانس میں ایک بلڈنگ پر توہین آمیز خاکے لٹکائے گئے، گستاخانہ خاکوں سے ہمارے دل دکھے، مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،ایسے ناپاک اقدامات فوری روکے جائیں ۔
کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فرانس اور ڈنمارک نے بڑا جرم کیا ہے ہم فرانس اورڈنمارک کوپیغام دیتے ہیں جب ایسے ناپاک اقدامات ہوں گے تو یاد رکھو ردعمل بھی آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ مریم اورصفدر کیساتھ پیش آئےواقعےکواخلاقی دیوالیہ پن قراردیتاہوں،ایک مہمان کوایئر پورٹ پرروکاگیا، ہم اس کی بھی مذمت کرتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب لاہورکی مسجدمیں فلم بندی ہوئی تو آپ کوحرمت نظرنہیں آتی؟کہتےہیں مزارقائد پرنعرے لگائےتھے،یہ توجرم ہے،اس پرتو کارروائی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کافیصلہ واضح طور پراعلان کررہاہےکہ پاکستان پی ڈی ایم کاموقف درست ہے،عدالتی فیصلےکےبعدآپ کےپاس حکومت میں رہنےکاجوازہی نہیں،عدالتی فیصلے کے بعد وزیر اعظم اور صدر مملکت مستعفی ہو جائیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کوسی پیک اور بڑے بڑے منصوبے دیئے آپ نے قوم کو انڈے اور مرغیاں دیں۔جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم اور صدر کو مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔یہ کشمیر فروش ہیں، انہوں نے کشمیر کا سودا کیا۔
ان کا کہناتھا کہ ان جعلی حکمرانوں کیخلاف ہماری تحریک اوربھی تیز ہوگی،یہ حکمران جعلی تھےاورجعلی ہیں،ہم 18ویں ترمیم اوراین ایف سی ایورڈمیں تبدیلی نہیں ہونےدینگے،سندھ ہو یا بلوچستان ، جزائر پر سندھ اوربلوچستان کاحق ہے،کوئی مائی کالعل بلوچستان کےحقوق اورملکیت پرقبضہ کرنےکانہ سوچے۔
مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم اداروں کے دشمن نہیں، ادارے ملک کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں، اداروں اور ان کے سربراہان کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر وہ پاکستان پر مارشل لا ءمسلط کرتے ہیں یا ایک جعلی حکومت کی پشت بانی کرتے ہیں تو ان سے گلہ، شکایت ،احتجاج کرنا ہمارا حق بنتا ہے۔ آج بھی ہماری اسٹیبلشمنٹ جعلی حکومت سے دستبردار ہوجائے ، قوم سے معافی مانگ لے اور تسلیم کر لے اور کہے کہ 2018الیکشن میں ہم سے غلطی ہوئی تو ہم آج بھی ان کو اپنی آنکھوں پر بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ این آراو ہماری نہیں اب آپ کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں تاریخی جلسے کےانعقاد پراہل بلوچستان اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔