جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے وضاحت کی ہے کہ بلوچستان سے متعلق ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
ٹوئٹر پر اپنے وضاحتی بیان میں شاہ اویس نورانی نے کہا کہ میرے بلوچستان کے غاصبوں بارے ایک طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر میرے مطالبے کے طورپر سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان پاکستان کا لازمی جز ہے اورکسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔
میرے بلوچستان کے غاصبوں بارے ایک طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر میرے مطالبے کے طور پر سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔
بلوچستان پاکستان کا لازم جز ہے اور کسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔— Shah Owais Noorani Official (@iamowaisnoorani) October 25, 2020
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے کہا کہ تھا کہ ’پی ڈی ایم تحریک کا آغازکرنے کی وجہ یہ ہے کہ چور، ڈاکو، لٹیرے اور غاصبوں سے عوام کو نجات دلائی جائے ، ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔