اسلام آباد: سی این جی انڈسٹری اور برآمدی شعبے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جب کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی موجودہ قیمت برقرارہے گی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی جبکہ جنرل انڈسٹریل کیلئے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
برآمدی شعبوں کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی کی گئی ہے۔برآمدی شعبہ جنرل انڈسٹری کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹو جبکہ برآمدی شعبہ کیپٹو پاور کیلئے 66 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی ریجن ون کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی یے، ریجن ٹو کیلئے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا۔ پاور اسٹیشنشز کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔
پاور اسٹیشنز کیلئے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ جبکہ آئی پی پیز کیلئے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے۔