قائداعظم یونیورسٹی کو کورونا کیسز کی تشخیص کے بعد 6 نومبر تک سیل کیا گیا ہے
قائداعظم یونیورسٹی کو کورونا کیسز کی تشخیص کے بعد 6 نومبر تک سیل کیا گیا ہے

کورونا کیسز مثبت آنے کے باعث قائداعظم یونیورسٹی سیل

اسلام آباد: کورونا وائرس کے پانچ کیسز مثبت آنے پر قائد اعظم یونیورسٹی کو سیل کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 کورونا کیسز مثبت آنے پر یونیورسٹی کو 6 نومبر تک سیل کردیا گیا ہے۔ نومبر تک طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔
نوٹیفکیسن کے مطابق ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جب کہ دور دراز سے آئے طلبا شعبوں کے سربراہ سے اجازت لے کر ہاسٹلز میں رہ سکتے ہیں۔ ہاسٹلز میں رہنے والے طلبا کو سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی سٹاف کو طلب کیا جاسکتا ہے۔