سفیر واپس بلوانے کے معاملے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے،وزیرخارجہ
سفیر واپس بلوانے کے معاملے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے،وزیرخارجہ

گستاخانہ خاکے،پاکستان کا فرانس سے سفیر واپس بلانے پر غور

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر پاکستان نے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلانے پر غور شروع کردیا۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فرانس سے اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے بلوانا پڑا تو بلائیں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ سفیر واپس بلوانے کے معاملے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے۔
حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔
انہوں نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کے باعث پاکستان بھارت سے مذاکرات نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کے بعد پاکستان سمیت مسلم امہ میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
ایک روز قبل پاکستانی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کے معاملے پر فرانس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔