فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی عدالت میں عمر اکمل کی پبلک میں سماعت کی درخواست مستررد

‏کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل اپیل کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ورچوئل سماعت کی درخواست منظور کر لی ہے جب کہ عمر اکمل کی پبلک میں کیس کی سماعت کی درخواست قبول نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں فریقین کی جانب سے دائر اپیل کیس کی سماعت اب ورچوئل ہو گی، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے درخواست دی تھی جسے تسلیم کر لیا گیا ہے۔
کرکٹر عمر اکمل نے بھی پبلک میں سماعت کی درخواست کی تھی جسے تسلیم نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل سے ورچوئل سماعت کے لیے 2 نومبر تک اپنی دستیابی کے بارے میں آگاہ کرنے لیےکہا گیا ہے اور امکان یہی ہے کہ ورچوئل سماعت دسمبر میں ہوگی۔
خیال رہے کہ عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر3سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی تھی تاہم آزادایڈجیوڈکیٹر نے ہمدردانہ رویہ رکھتے ہو ئے سزا میں کمی کر کے اسے 18 ماہ میں تبدیل کردیا تھا۔
پی سی بی نے سزا میں کمی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی ہے جب کہ عمر اکمل نے سزا کے خلاف ثالثی عدالت سے رجوع کیاہے۔