شوہرکی جان خطرے میں تھی لیکن اہلیہ12دن خاموش رہی۔فائل فوٹو
شوہرکی جان خطرے میں تھی لیکن اہلیہ12دن خاموش رہی۔فائل فوٹو

ڈینئیل پرل قتل کیس۔ملزمان کو کیوں نظر بند رکھا گیا ہے۔عدالت

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل قتل کیس میں بریت کے باوجود ملزمان کی نظر بندی پر آئی جی،اے آئی جی ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کو فوری طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں امریکی صحافی ڈینئیل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ اوردیگر ملزمان کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،بریت کے باوجود ملزمان کو نظر بند رکھنے پرسندھ ہائیکورٹ برہم ہو گئی ،عدالت نے آئی جی،اے آئی جی ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اوردیگر حکام کو فوری طلب کرلیا۔

جسٹس کے کے آغا نے کہاکہ کیا ملک کو بنانا ری پبلک بناناچاہتے ہیں،کس قانون اور جرم میں چاروں افراد کو نظربند رکھا گیا ہے؟، عدالت نے کہاکہ آئی جی سندھ اور دیگرپیش ہو کر وضاحت کریں ۔