گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

کوہاٹ میں محفل موسیقی کے دوران فائرنگ۔5 افراد جاں بحق

کوہاٹ کے علاقے کاغزئی میں محفل موسیقی کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے کاغزئی میں موسیقی کی تقریب جاری تھی کہ دو فریقوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعہ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔،پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک زخمی شخص کو گرفتارکرلیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت قیصر، جنید، نیاز ، عبدالرحمن اور قاسم الرحمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او کینٹ کوہاٹ قسمت خان کے مطابق موسیقی کا پروگرام مجاہد نامی شخص کے حجرے میں ہورہا تھا، جہاں 2 ایسے گروپ بھی آئے جن کے درمیان پرانی دشمنی تھی، اسی وجہ سے فائرنگ ہوئی۔ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں پیش آیا جس میں دو افراد جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈھیری بانڈہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس میں باپ بیٹا جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔