ہم جو بائیڈن کی قیادت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہونے کے منتظر ہیں ۔فائل فوٹو
ہم جو بائیڈن کی قیادت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہونے کے منتظر ہیں ۔فائل فوٹو

نواز شریف نے بھی جو بائیڈن کومبارکباد دیدی

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،وزیراعظم عمران خان نے بھی جو بائیڈن کو مبارکباد دے دی ہے ۔ادھر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے بھی جو بائیڈن کو مبارکباد دی ہے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرانہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کی تاریخی کامیابی پرامریکی عوام اور جمہوریت کو مبارکباد دیتا ہوں۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم جو بائیڈن کی قیادت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہونے کے منتظر ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کے جمہوریت پر عالمی سربراہی کانفرنس  کے منتظر ہیں۔ ہم ان کے ساتھ غیر قانونی ٹیکس ہیونز اور قوموں کی دولت چرانے والے کرپٹ لیڈرز کے احتساب کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان اور خطے میں امن کیلئے بھی کام کرتے رہیں گے۔

صدر مملکت عارف علوی نے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باوقار تعلقات کاخواہاں ہے ،افغانستان اورخطے کے امن کیلئے بہتر امریکی کوششوں کا منتظر رہوں گا۔