میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

مریم نوازرویہ درست کرلیں توگنڈا پورکچھ نہیں کہیں گے۔ فردوس اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مریم نواز جلسوں میں ہمارے خلاف زہراگل رہی ہیں، اداروں کےخلاف زبان استعمال کررہی ہیں،ہم اپنے اداروں کےساتھ کھڑے ہیں،قومی وقاراورتشخص کےساتھ کھڑے ہیں،مریم نوازرویہ درست کرلیں توعلی امین گنڈاپورایسے بیان کی ضرورت بھی نہ پڑے۔

فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ بارڈرپرجنگیں لڑنے کادورچلاگیااب ٹیکنالوجی کی جنگ ہے،گلگت بلتستان کے عوام خودان کوصوبہ بدرکریں گے،اقبال ڈے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہم سب کوشاعر مشرق کے حقیقی فلسفے کوسمجھناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کےلیے علیحدہ ریاست کاخواب دیکھا،علامہ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اوراسلام کی عظمت کواجاگرکیا،آج تجدیدعہدکا دن ہے،آج شاعر مشرق کے کلام سے رہنمائی کی ضرورت ہے،علامہ اقبال کی سوچ کے مطابق عثمان بزدارعوام کی خدمت میں مصروف ہیں،عمران خان علامہ اقبال کے فلسفے پرعمل پیراہیں۔