ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلیے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں۔فائل فوٹو
ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلیے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں۔فائل فوٹو

کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین کیلیے پاکستان کا ایڈوائس بکنگ کافیصلہ

کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین کیلیے پاکستان نے ایڈوائس بکنگ کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کی منظوری دیدی۔

پارلیمانی سیکریٹری وزارت صحت ڈاکٹر نوشین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کی منظوری دیدی ہے،انہوں نے کہاکہ ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلیے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں،ایڈوانس بکنگ کیلئے دو ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں ،امید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہوگا۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزارت صحت نے ایک کروڑ شہریوں کیلیے ویکسین کی بکنگ کی تجویزدی تھی، ویکسین بکنگ کیلیے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویزدی گئی تھی،پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز اورضعیف شہریوں کیلئے ویکسین بکنگ کی تجویز دی تھی۔