خیرپور۔خیرپورکے قریب وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب وسان کے بھانجے پولیس اے ایس آئی اپنی گاڑی میں پراسرارآتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق ہو گیا، وسان ہاؤس اور پولیس کے قتل کا شک ظاہر کیا ہے، شک کی بنا پرایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدودمیں ایک تیز رفتار ویگو بجلی کے پول سے گراگئی اورآگ لگ گئی جسکے نتیجے میں سابق صوبائی وزیرمنظورحنیا وسان کانواسہ اورسابق ایم این اے نواب خان وسان کابھانجے اے ایس آئی بلال وسان جھلس کر موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جاں بحق ہوجانے والے پولیس آفیسر کی نمازے جنازہ گوٹھ نواب خان وسان میں اداکی گئی۔
نمازجنازہ میں سابق صوبائی وزیرمنظورحسین وسان،نواب وسان، منور وسان،شہریار وسان، ہالاروسان، ایس ایس پی خیرپورامیرسعودمگسی،ڈی ایس پی مہدی رضاآرائیں ودیگرشہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی مرحوم کوانکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔
گوٹھ نواب وسان میں سابق صوبائی وزیرمنظوروسان اورنواب وسان سے تغرتیوں کاسلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں وسان ہاءوس کے ترجمان اور ایس ایس پی خیرپورامیرسعودمگسی نے خدشہ ظاہرکیا ہے پولیس آفیسربلال وسان کوقتل کیا گیا ہے ہم نے شک کی بناء پرایک شخص کوگرفتارکیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں۔