وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیرتعلیم کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں موقف اختیارکرتے ہوئے کہاکہ اس سال کسی صورت بغیرامتحانات کے کلاسز میں بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا،اگرایسا کرنا ہے تو پرائمری اسکولزجس میں انرولمنٹ 73 فیصد ہے اس کو بند کیا جائے ،نویں ، دسویں، گیارہویں،بارہویں کے امتحانات مئی اور جون میں لینے کا فیصلہ نہ کیا جائے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید نے کہاکہ چھوٹے نجی اسکولز کو مالی ریلیف کیلیے بینکوں سے آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں،قرضوں پر سود وفاقی حکومت ادا کرے تاکہ یہ نجی اسکولز بدحالی کا شکار نہ ہوں،اسکولوں کے ساتھ ساتھ ہمیں ٹیوشن اورکوچنگ سینٹرزکو بھی اس میں شامل کرنا چاہیے۔
سعید غنی نے کہاکہ تمام غیر تدریسی سرگرمیاں اس سال مکمل طورپرتعلیمی اداروں میں بند کرنی چاہئیں،جو والدین بچوں کواسکول نہ بھیجنا چاہیں توان بچوں کیخلاف ایکشن نہ لینے کاپابند کیا جائے۔