مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جیل میں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا۔
جاتی امرا میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ جیل میں انہیں چوہوں کا بچا کھانا کھلایا جاتا تھا اورادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں جیل میں فنگس والی ادویات دی جاتی تھیں۔
"کھانا ہمیشہ ان کے گھر سے آتا تھا”شہزاد اکبر
دوسری جانب مریم نواز کے بیان پررد عمل میں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ’یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ ان خاتون نے ایک دن بھی جیل کا کھانا نہیں کھایا اور کھانا ہمیشہ گھر سے آتا تھا، اب سوال یہ بنتا ہے کہ یا تو چوہا گھر کا تھا یا خاندانی روایت کے مطابق پھر جھوٹ بول رہی ہیں‘۔
یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ ان خاتون نے ایک دن بھی جیل کا اٹھانا نہیں کھایا اور کھانا ہمیشہ گھر سے آتا تھا اب سوال یہ بنتا ہے کہ یا تو چوہا گھر کا تھا یا خاندانی روایت کے مطابق پھر جھوٹ بول رہی ہیں
ویسے “شریف” چوہے لگتے ہیں جو کھانا چھوڑ دیتے تھے ! https://t.co/JqDNdRnWg6— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 26, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ جیل میں ان کے باتھ روم میں کیمرے لگائے گئے تھے۔