وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں فوج سے الجھنے کی ضرورت تو اس صورت میں پڑے گی جب وہ کوئی دباؤ ڈالےگی۔
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ایسی ایک چیز بھی نہیں ہوئی ہے کہ انہیں فوج سے الجھنا پڑے، بلکہ میں جو کہتا ہوں فوج وہ بات مانتی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سدرن کمانڈ کے تجربے کی وجہ سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لگایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم یہ کہنا ان کا کام نہیں ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کلین ہیں۔ جو کچھ ان کے خلاف کہا گیا وہ محض الزامات ہیں، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو نیب میں چلا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جن پر کرپشن کے کیسز ہیں یہ سب ہماری حکومت سے پہلے کے ہیں، آصف زرداری اور نوازشریف نے ایک دوسرے پر کیسز بنائے، جب ہم حکومت میں آئے اسحاق ڈار اور نوازشریف کے بیٹے باہر بھاگ چکے تھے، ہماری حکومت میں صرف شہباز شریف پر کیسز بنے ہیں۔