وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری اپنی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی لہر شدید ہوئی، پاکستان میں ویکسین کی دستیابی 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ممکن ہوسکے گی۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ کورونا ویکسین کے لیے ڈیڑھ سو ملین ڈالرمختص کردیے ۔ پہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ورکرزکو دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ہوم لرننگ اورخود انحصاری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ پولیو مہم کورونا ایس او پیزکے تحت چلائی جائے گی جس کے لیے حکومت کے ساتھ ہر شعبہ زندگی کے افراد کو ساتھ دینا چاہیے۔