ایک فیشن ڈیزائنر نے وبائی صورتحال سے متاثر ہوکرسماجی دوری قائم رکھنے والا لباس بنا لیا ہے۔
انسٹاگرام صارف شی نے سماجی دوری کے اصولوں کے مطابق ایسا لباس بنانے کا فیصلہ کیا جس کی چھ فٹ گھیر ہو۔شی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ یہ معاشرتی فاصلا قائم کرنے والا لباس ہے۔
فیشن ڈیزائنر نے 12 فٹ کا ایسا گلابی لباس تیار کیا جسے زیب تن کرنے کے بعد اتنا فاصلہ قائم ہوجاتا تھا کہ ایک شخص کا ہاتھ بھی دوسری شخص تک نہیں پہچتا ہے۔
واضح رہے کہ اس لباس کو تیار کرنے میں دو ماہ کا دورانیہ لگا ہے تاہم دو ماہ کی ڈیزائنر کی محنت کے بعد یہ خوبصورت لباس تیار ہوا۔
وبائی صورتحال کے پیش نظر ڈیزائن کیا، لباس کو تیار کرنے میں دو ماہ کا وقت لگا،فیشن ڈیزائنر
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos