ابتدائی طور پر اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان آپریشنز کا آغاز کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان آپریشنز کا آغاز کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نےنجی ائیرلائن ایئرسیال کےلائسنس کی منظوری دےدی۔

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے نجی ائیر لائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔
منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔کابینہ نے نجی ایئر لائن ایئر سیال کے لائسنس کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جس کے بعد اندرون ملک پروازوں کا آغاز رواں ماہ سے کر دیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان آپریشنز کا آغاز کیا جائے گا۔ ایئر سیال کے ڈائیریکٹر آپریشنز سہیل سرورکا کہنا تھا کہ ایئر سیال کے فضائی آپریشن کا آغاز دسمبر کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے جس کا جلد باقائدہ اعلان کر دیا جائے گا جس کے بعد ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کر دیا جائے گا۔

سہیل سرور نے امید ظاہر کی کہ جلد ایئر سیال بیرون ملک فضائی آپریشن کا آغاز بھی کر دے گی۔
ائیر سیال کے فلیٹ میں تین آئیر بس اے 320-200 شامل ہیں، جس میں 180 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کامیاب منصوبے کے بعد سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے ممبران نے 2015 میں فضائی کمپنی ایئر سیال کے منصوبے کا آغاز کیا تھا۔

نجی کمپنی نے رواں سال جون میں اپنے فضائی سروس کے آغاز کا اعلان کیا تھا، تاہم کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں اور ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ناموافق حالات کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔