صدر مملکت عارف علوی نے چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔ اعزاز دینے کی تقریب یکم دسمبر کو ایوان صدر میں ہوئی۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جنرل فینگ کو دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کے اعتراف میں نشان امتياز ملٹری ديا گیا۔قبل ازیں چینی وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چین کے وزیر دفاع نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات سمیت باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا