مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے لاہور جلسے کے لیےدرخواست دیدی ہے لیکن حکومتی ترجمان کے پاس معلومات ہی نہیں ہوتیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی تک پی ڈی ایم نے لاہورجلسے کے لیے درخواست نہیں دی ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب جلسے کی درخواست آئے گی تو اس کے بعد حکومت اپنی حکمت عملی سامنے لائے گی لیکن یہ بات طے ہے کہ عوام کی جان و مال سے سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایس او پیز کا عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت کیخلاف فیصلہ کن مرحلے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ لاہورکاجلسہ ووٹ چورحکومت کیخلاف فیصلہ کن ثابت ہوگا،پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کا اجلاس آج 11 بجے ہوگا،13 دسمبرکولاہورمیں جلسے سے متعلق مشاورت ہوگی،حکومت کی طرف سے اینٹ کاجواب پتھرسے دیاجائےگا۔