آرڈیننس کے تحت پارٹی سربراہ ووٹ دکھانے کی درخواست کرسکے گا۔فائل فوٹو
آرڈیننس کے تحت پارٹی سربراہ ووٹ دکھانے کی درخواست کرسکے گا۔فائل فوٹو

کورونا ایس او پیزکا ازسرنو جائزہ۔صدر مملکت نے آج علما کانفرنس بلا لی

حکومت نے علما کی مشاورت سے کورونا ایس او پیزکا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کورونا ایس او پیزکا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے چاروں صوبوں کے گورنرز اورعلما کی ویڈیو کانفرنس آج بلا لی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورعلما کے ہمراہ کانفرنس میں شریک ہوں گے، وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری بھی شریک ہوں گے۔

ویڈیو کانفرنس میں آزاد کشمیرکے صدر مسعود خان اور گلگت بلتستان کے گورنرکی بھی شرکت کا امکان ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علماء سے مشاورت کے بعد ہی حکومت ایس او پیز کو طے کرےگی، کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت علما کو ساتھ لے کر چلے گی۔