اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو
اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید کے صفدر کے نام پر پانچ آفشور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔فائل فوٹو

استعفوں کا فیصلہ ہوگیا،8دسمبرکو آر یا پار ہوگا۔مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں کا فیصلہ ہوگیا، لیگی ارکان اسمبلی تیار رہیں،کسی کے جھانسے میں نہ آئیں،8دسمبرکوبڑے فیصلے ہوں گے،آریا پارہوگا،13دسمبر کو فتح کا اعلان کریں گے۔

لاہور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام منتخب ایم این ایز اور سینیٹرز سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنی عزت کو پہچانیں، اگر آپ کی پارٹیوں نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو کسی کے دباؤ میں آنے سے انکارکردیں۔ انہوں اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو انتباہ کیا کہ اگر کسی نے پارٹی سے دغا کیا تو لوگ اس کے گھر کا گھیراؤ کریں گے۔

مریم نوازنے کہا کہ تبدیلی سرکارکے تمام وعدے جھوٹ نکلے، سبز پاسپورٹ کوعزت دلوانے کے دعویداروں نے پاکستانی پروازوں پر پابندی لگوا دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈرپوک حکمران دو منٹ بھی عوام کے درمیان نہیں آ سکتے۔ الیکشن چوری کرکے نااہل حکومت ہمارے سروں پر مسلط کر دی گئی۔ ایک پیج پر ہونے کے باوجود اس بس کو روز دھکا لگانا پڑتا ہے کیونکہ سلیکٹڈ سے بس نہیں چل رہی۔

مریم نوازنے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام روز اٹھتے ہیں تو پہلی خبر مہنگائی کی ملتی ہے۔ پہلے 100 روپے میں ہانڈٰی پک جاتی تھی، اب ہزار روپے میں پکتی ہے۔ گیس آتی نہیں لیکن پچاسم پچاس ہزار کے بل آتے ہیں۔

مریم نوازنے الزام عائد کیا کہ ایل این جی دیر سے منگوانے کا مقصد دوستوں کو فائدہ پہنچانا تھا۔ ایل این جی تاخیر سے منگوانے سے عوام کو 122 ارب کا نقصان ہوا۔ پورے پاکستان میں جعلی حکومت نے ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا۔ آج خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 7 مریض چل بسے۔

مریم نوازنے کہا کہ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے 100 بچے مر گئے۔ شہباز شریف حکومت کی گرانٹ کو اس حکومت نے ختم کر دیا۔ اب چلڈرن ہسپتال کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ روز صبح خبر ملتی ہے کہ ملک میں منہگائی بڑھ گئی، جب روٹی 30 روپےکی ہوگئی ہوتو عوام کیسے گزاراکریں گے، 25 ہزار آمدنی والوں کو بجلی اور گیس کا 50 ہزار بل آرہا ہے

مریم نوازنے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کے درخت کہاں لگے؟ جعلی حکومت نے ملک بھرمیں ایک اسپتال نہیں بنایا، خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے7 مریض دم توڑگئے،  بتایا جائے کہاں ہے وہ وزیراعظم جو سائیکل پر جاتا تھا، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے لیکن وزیراعظم ایماندار ہے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے کہاں گئے، جعلی ڈرپورک وزیراعظم عوام کے درمیان دو منٹ نکل کر دکھائے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو زائد المعیاد اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا اور ووٹ چوری کرکے نالائق حکومت کو ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا، آج نہ پاکستان چل رہا ہے اور نہ کوئی حکومت چل رہی ہے، کہا جاتا تھا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا اورآج پوری دنیا نے پاکستان کی فلائٹس پر پابندی لگا دی ہے، آج ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں۔ عوام 13 دسمبر کو مینار پاکستان جلسے میں آئیں کیونکہ یہ حکومت گھر جائے گی تو پاکستان چلے گا۔ یہ حکومت گھر جائے گی تو آٹا، چینی اور سبزیاں سستی ہوں گی۔ ہم مینار پاکستان میں اپنی فتح کے جھنڈے گاڑیں گے۔ لاہور میں جگہ، جگہ جا کرعوام کو جلسے میں آنے کی خود دعوت دوں گی۔