19 سالہ نوجوان غلام مصطفی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے واقع میں ملوث ملزم اعظم ولد محمد اکرم کو گرفتار کرلیا۔
19 سالہ نوجوان غلام مصطفی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے واقع میں ملوث ملزم اعظم ولد محمد اکرم کو گرفتار کرلیا۔

بدفعلی نہ کرانےپر 19سالہ نوجوان تیزاب گردی کا شکار۔

19 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے معاملے میں پولیس کی اہم پیشرفت مرکزی ملزم گرفتار۔

تھانہ حالی روڈ کی حدود بدین اسٹاپ کے قریب 19 سالہ نوجوان غلام مصطفی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کا واقع پیش آیا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تیزاب گردی کا شکار19 سالہ غلام مصطفی امت فوٹو
تیزاب گردی کا شکار19 سالہ غلام مصطفی امت فوٹو

حالی روڈ پولیس کےمطابق اعظم نامی شخص19 سالہ غلام مصطفی کو بد فعلی کرانے  پر مجبور کرتا تھا۔جبکہ غلام مصطفی ہمیشہ منع کردیتا تھا اور مسلسل منع کرنے پر اعظم کی طرف سے غلام مصطفی کو مختلف قسم کی دھمکیاں دی جانے لگی ۔ 18 نومبر کو اعظم نے بدین اسٹاپ کے قریب موقع کا فائدہ اٹھا کر غلام مصطفی کے چہرے پر تیزاب پھینکا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقع کا مقدمہ نمبر 128/2020 زیر دفعہ 336-B تعزیرات پاکستان نوجوان کے والد محمد اشرف جٹ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ درج ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ حالی روڈ سب انسپیکٹر غلام فاروق راہوپوٹو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 19 سالہ نوجوان غلام مصطفی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے واقع میں ملوث ملزم اعظم ولد محمد اکرم کو گرفتار کرلیا۔ملزم سے مزید  تفتیش کی جارہی ہے کہ اس کے علاوہ اور کتنے معصوم بچوں کی ذندگی تباہ کی ہیں ۔