اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔فائل فوٹو
اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔فائل فوٹو

استعفے یا لانگ مارچ۔ پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا جس میں مستقبل کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا بھی اہم اجلاس آج دارالحکومت میں منعقد ہوگا جس میں اپوزیشن سے سیاسی میدان میں نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کے دوپہر دو بجے منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شریک جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی شرکت ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گی۔ذرائع کے مطابق منعقدہ اجلاس میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شرکت کریں گی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت متوقع ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں وہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے قرنطینہ میں تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے، لانگ مارچ، پہیہ جام اوریا پھر لاک ڈاو¿ن کرنے پہ غور و خوص کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 13 دسمبرکے جلسہ عام کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔