معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دل کا دورہ پڑنے سے دبئی میں انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے معروف تاجر رہنماسراج قاسم تیلی آج دبئی میں انتقال کرگئے ہیں ،سراج قاسم تیلی کو گزشتہ روز دل کادورہ پڑا تھا جس پرانہیں ہسپتال منتقل کیا گیاتھااورانہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیاگیاتھا،تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے.
بزنس کمیونٹی نے سراج قاسم تیلی کے انتقال پرافسوس کااظہارکیا ہے،واضح رہے کہ سراج قاسم تیلی کے سی سی آئی کے سابق چیئرمین بھی تھے۔